ہالی ووڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے چھٹے شوہر سے بھی طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 14:24

ہالی ووڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے چھٹے شوہر سے بھی طلاق کیلئے عدالت ..
ْ نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ہالی ووڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے شادی کے محض 13 ماہ بعد چھٹے شوہر سے بھی طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیلا اینڈرسن اور ان کے چھٹے شوہر ڈین ہے ہرسٹ میں ایک یہ بات مشترکہ تھی کہ دونوں کا تعلق کینیڈا کے ایک ہی قصبے سے تھا اور وہ کئی سال سے اس کے باڈی گارڈ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ چند روز قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مالیبو میں پامیلا اینڈرسن کو شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا اور ان کی اپنے شوہر کے ساتھ علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔پامیلا کے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی اس وقت تصدیق ہوگئی جب انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔