ویمن یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر باغ، ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے زیر اہتمام دو روزہ سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 22 جنوری 2022 14:26

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ، ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے زیر اہتمام دو روزہ سیمینار کا انعقاد جس میں جامعہ خواتین باغ اور جامعہ خواتین پونچھ راوالاکوٹ کے فیکلٹی ممبر ان و کیو ای سی سٹاف نے شمولیت اختیار کی۔اس کے علاوہ ملک بھر کی مختلف جامعات کے ڈائریکٹر ز کیو ای سی نے معہ سٹاف آن لائن شمولیت اختیار کی ڈائریکٹر ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مسٹر عمران اللہ خان مروت نے بطور ریسورس پرسن شمولیت اختیار کی۔

اور دو روزہ سیمینارمیں انھوں نے ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن میں کوالٹی کے انعقاد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر لیکچر دئیے۔دور روزہ سیمینا رمیں سات مختلف موضو عات پر روشنی ڈالی گئی اور فیکلٹی و سٹاف کے سولات کے جوابات دیئے گے۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز نے کوالٹی سیل کی ادارے کی بہتری کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔شاہ عبداللہ لطیف یونیورسٹی خیر پور کی ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر ارم رانی نے سیمینار کے کامیاب انعقاد پر جامعہ خواتین کو مبارک باد پیش کی۔ ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر آسیہ نے مہان گرامی و شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اور اس بات کا عزم کیا کہ مستقبل میں بھی جامعہ خواتین اسطرح کے سیمینار و ورکشاپ کے انعقاد کے لئے کوشا ں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :