جو قومیں لائبریریوں کی اہمیت نہیں سمجھتیں وہ ختم ہوجاتی ہیں، ان کی زبان، علم اورشعور ختم ہو جاتے ہیں،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ
لائبریری سب کا مشترکہ خزانہ اور شعور کی علامت ہے، جن قوموں کے پاس شعور ہو وہی قومیں آگے بڑھتی اور ترقی کرتی ہیں، جسٹس احمد علی ایم شیخ
ہفتہ 22 جنوری 2022 15:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر کا بڑی لائبریری کے قیام کا مطالبہ ضرور پورا ہو گا، چند روز میں اس سلسلے میں عمل آپ دیکھ لیں گے، انہوں نے کہا کہ لائبریری سب کا مشترکہ خزانہ اور شعور کی علامت ہے، چیف جسٹس سندھ نے کہا کہ جن قوموں کے پاس شعور ہو وہی قومیں آگے بڑھتی اور ترقی کرتی ہیں، جو قومیں لائبریریوں کو اہمیت نہیں دیتیں وہ اپنی، بولی، علم اور شعور سے محروم ہو جاتی ہیں۔
حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر آصف شیخ نے چیف جسٹس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدانتظامی، کرپشن کے باعث صورتحال تشویشناک ہے، غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہا ہے، جیوڈیشری کو صورتحال بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ہماری درخواست پر سروس اپلیٹ ٹریبونل حیدرآباد میں قائم کر دیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسٹم اپلیٹ ٹریبونل اور این آئی آر سی کی عدالتیں بھی حیدرآباد میں قائم کی جائیں، اے جی آخوند ہال کی چھت پر بڑی لائبریری کے قیام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز جسٹس نعمت اللہ پھیلپھوٹو، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو، جسٹس خادم حسین تینو، جسٹس امجد علی سہتو، جسٹس شمس الدین عباسی، جسٹس آغا فیصل، جسٹس عبدالمبین لاکھو، جسٹس ذوالفقار علی سانگی، جسٹس عدنان الکریم میمن، سپریم کورٹ کے جسٹس (ر)غلام ربانی قریشی، سندھ ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج عبدالرسول میمن، سیشن جج حیدرآباد غلام رسول سموں، پاکستان بار کونسل کے رکن یوسف لغاری، ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں، سیشن، ایڈیشنل سیشن و سول ججز، سینئر وکلا سمیت بار کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.