انارکلی دھماکے کے بعد لوٹ مار کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:04

انارکلی دھماکے کے بعد لوٹ مار کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) انارکلی دھماکے کے بعد لوٹ مار کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق انار کلی دھماکے کے بعد لوٹ مار کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ انعامی بانڈز فروخت کرنے والے حافظ عاصم کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن میں میں کہا گیا ہے کہ انارکلی میں دھماکے کے بعد بھگڈر مچ گئی، 2 ملازم بھی زخمی ہوئے ،دھماکے کے مقام پر کائونٹر کے شیشے ٹوٹنے سے نوٹ زمین پر گر گئے تھے، اس بھگدڑ میں کائونٹر اور زمین پرگرے سوا 7 لاکھ کے کرنسی نوٹ لوٹ لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :