گرین لائن میں 10 روز میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد نے سفر کیا،رپورٹ

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:07

گرین لائن میں 10 روز میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد نے سفر کیا،رپورٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) کراچی میں حال ہی میں شروع کیے جانے والے ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے گرین لائن میں 10 روز میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد نے سفر کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کی جانب سے گرین لائن بس سروس کا شاندار خیر مقدم کیا گیا، ابتدائی 10 دن میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد مسافروں نے گرین لائن بس میں سفر کیا۔سب سے زیادہ سفر اتوار کو 49 ہزار 776 مسافروں نے کیا، گرین لائن کے ذریعے سفر کرنے والوں کی یومیہ اوسط تعداد 37 ہزار رہی۔گرین لائن بس سروس 10 جنوری سے مکمل استعداد کے ساتھ چل رہی ہے، گرین لائن میں یومیہ 1 لاکھ 35 ہزار مسافر سفر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :