پاکستان پر پابندی کا فیصلہ لائسنسنگ کے معاملے پر پاکستانی ریاست اور ریگولیٹری صلاحیات پر مبنی خدشات پر لیا گیا ، یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:12

پاکستان پر پابندی کا فیصلہ لائسنسنگ کے معاملے پر پاکستانی ریاست اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کے سی ای او کو مکتوب ارسال کرلیا جس میں کہاگیاکہ پاکستان پر پابندی کا فیصلہ لائسنسنگ کے معاملے پر پاکستانی ریاست اور ریگولیٹری صلاحیات پر مبنی خدشات پر لیا گیا ،اکاؤکا کامیاب آڈٹ ایک پیش رفت ضرور ہے مگر یورپی پابندیوں سے اسکا کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

خط میں کہاگیاکہ پاکستان سول ایوایشن کے ساتھ بارہا بات چیت ہوئی، وہ یورپی یونین کے ائیر سیفٹی لسٹ ریگولیشن پروگرام کے ساتھ منسلک ہونے کی تیاری کررہا ہے ،ایاسا اکاو آڈٹ کے بعد پاکستان سول ایوایشن کی لائسنسگ کے معاملات کا جائزہ کے گا ۔ خط میں کہاگیاکہ آرٹیکل 235 کے تحت پی آئی اے کا بھی دوبارہ آن سائٹ آڈٹ کیا جائے گا ایاسا جس کیلئے پی آئی اے سے اجازت درکار ہے ،ٹیم کی پاکستان روانگی کا فیصلہ سیکیورٹی اور کرونا کی صورتحال لے مدنظر کیا جائے گا ،پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ ایاسا آڈٹ کے کے بعد کیا جائے گا۔