نسیم وکی پر فائرنگ کی کال 15 پر چلی تھی،فنکار کوفیصل آباد تھیٹر پرفارمنس کیلئے مکمل تحفظ دینگے،سی پی او

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:28

نسیم وکی پر فائرنگ کی کال 15 پر چلی تھی،فنکار کوفیصل آباد تھیٹر پرفارمنس ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) سی پی او نے تھیٹر فنکار نسیم وکی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم وکی پر فائرنگ کی کال 15 پر چلی تھی، نسیم وکی نے فائرنگ کرنے والے ملزمان بارے معلومات نہ ہونے کا بتایا،، نسیم وکی کو فیصل آباد تھیٹر پرفارمنس کیلئے مکمل تحفظ دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی تلاش کے حوالہ سے سی سی ٹی وی کی مدد لی جا رہی ہے جبکہ نسیم وکی نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں فیصل آباد میں تھیٹر محفوظ نہیں ہے،، اس تاثر کو ختم کرنے کیلئے فیصل آباد پرفارمنس شروع کی کچھ لوگوں کو شائد پسند نہیں کہ تھیٹر کی رونقیں بحال رہیں، سی پی او پولیس نے فائرنگ کے بعد فوری رسپانس کیا، فنکاروں کو دھمکیاں ملتی رہتی ہیں لیکن چھپا جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تھیٹر میں فنکاروں کو دھمکانے والوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، ملزمان نے کیوں فائرنگ کی معلوم نہیں ۔ بعض اوقات فنکاروں سے بغض کی وجہ سے بھی ایسے واقعات ہوتے ہیں، فیصل آباد کا تھیٹر بہتر ہو رہا ہے شائد کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا ۔ تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو گا کہ ملزمان کے کیا مقاصد تھے،پنجاب پولیس ہر فنکار کے ساتھ ہے۔