وزیراعلیٰ بلوچستان کاصوبے کے بارش اور برفباری کے علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان

پی ڈی ایم اے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ لیویز فورس اور این ایچ اے کا متحرک و فعال رہتے ہوئے کام کرنا قابل تعریف ہے ،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جائیگا،میر عبدالقدوس بزنجو

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:46

وزیراعلیٰ بلوچستان کاصوبے کے بارش اور برفباری کے علاقوں میں جاری امدادی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے بارش اور برف باری کے علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ لیویز فورس اور این ایچ اے کا متحرک و فعال رہتے ہوئے کام کرنا قابل تعریف ہے ۔وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ برف باری کے علاقوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ادارے عوام کی بھرپور مدد اور معاونت جاری رکھیں اور پی ڈی ایم اے متاثرہ اضلاع میں خوراک ایندھن اور دیگر امدادی اشیاء کی وافر مقدار دستیاب رکھیوزیراعلء نے قومی شاہراہوں پر برف کی صفائی اور ٹریفک کی بلا رکاؤٹ آمد ورفت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ زیارت اور دیگر علاقوں میں آنے والے سیاحوں کی دیکھ بھال بھی کی جائے وزیراعلیٰ نے صوبے کے ساحلی علاقوں میں طوفان باد و باراں سے ہونیوالے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گوادر اور لسبیلہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی کاروائیوں کے فوری آغاز کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ماہی گیروں کی بھرپور معاونت کی جائے اور محکمہ ماہی گیری دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بحفاظت ساحل تک پہنچنے میں مدد فراہم کرے۔