5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ گزشتہ 14سالوں کی دوسری بہترین شرح نمو قرار

بلوم برگ کے نزدیک پاکستان 10سالہ پائیدار ترقی کے دور میں داخل ہوچکا ہے، آئندہ10 سالوں میں روزگار میں اضافہ ہوجائے گا، معاشی ترقی کیلئے پالیسی ایکشن لے رہے ہیں۔ وزیرخزانہ شوکت ترین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 جنوری 2022 17:23

5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ گزشتہ 14سالوں کی دوسری بہترین شرح نمو قرار
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری 2022ء) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ گزشتہ 14سالوں کی دوسری بہترین شرح نمو قراردے دی گئی، بلوم برگ کے نزدیک پاکستان10سالہ پائیدار ترقی کے دور میں داخل ہوچکا ہے، آئندہ10 سالوں میں روزگار میں اضافہ ہوجائے گا۔ انہوں نے معیشت میں اصلاحاتی تبدیلیاں لا رہے ہیں، معاشی ترقی کیلئے پالیسی ایکشن کر رہے ہیں، بلوم برگ نے پاکستان کی معیشت کی بہتری کو تسلیم کیا، بلوم برگ نے بھی تسلیم کیا پاکستان 10سالہ پائیدار ترقی کے دور میں داخل ہوگیا۔

آئندہ 10 سال میں روزگار میں اضافہ ہوگا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان اکانومسٹ کے نارمل انڈیکس میں پہلی3 پوزیشنز پر رہا، گزشتہ مالی سال کی نظرثانی شدہ 5.37 فیصد شرح نمو اس کی عکاس ہے، نظرثانی شدہ شرح نمو گزشتہ 14سال کی دوسری بہترین شرح نمو ہے، معاشی اصلاحات اور اقدامات سے معیشت پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے کہا کہ کوروناوبا ء کے باوجود پاکستان کی معیشت کی شرح نمو میں اضافہ ہورہا ہے جس نے دنیا بھر کے ملکوں کی معیشتوں کو متاثر کیا ہے۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اوریورپ جیسے ترقی یافتہ ملک بھی کوروناوائرس کی وجہ سے مہنگائی کے مسئلے سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی شاندار پیداوار کی وجہ سے پاکستان کی شرح نمو بڑھ رہی ہے اور گزشتہ کئی مہینوں سے برآمدات ، ترسیلات زر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اضافے کارجحان ہے۔ انہوں نے اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کودوسرے ملکوں کی طرح شدید خطرات کا سامنا نہیں ہے۔ حکومت نے سات کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کے علاوہ ہسپتالوں میں پہلے ہی ضروری انتظامات کرلئے ہیں۔