محمد حسنین کے بولنگ ایکشن میں کوئی مسئلہ نہیں، سرفراز احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بولنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہوگیا ہے، ہمارا بولنگ یونٹ اس سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھائے گا، گفتگو شاہد آفریدی کے ساتھ ہونے سے ہمیں بہت فائدہ ملے گا، میں اور معین خان ایک ہی پیج پر ہیں، کافی عرصے سے ایک ساتھ ہیں

ہفتہ 22 جنوری 2022 22:08

محمد حسنین کے بولنگ ایکشن میں کوئی مسئلہ نہیں، سرفراز احمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن میں مجھے تو کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا، وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں میدان میں ہو گا۔آن لائن پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بولنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہوگیا ہے، ہمارا بولنگ یونٹ اس سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ڈومیسٹک ایونٹ ہو کم بیک کرنا اولین ترجیح ہوتی ہے، آخری دو سیزن میں کوئٹہ کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی، امید ہے جو کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ٹیم کے کھلاڑی جتنی جلدی اسکواڈ کو جوائن کریں گے تو اچھی حکمت عملی بنائیں گے، جیمز فاکنر کا کورونا منفی آگیا ہے، وہ پی ایس ایل کھیلیں گے جبکہ لیوک ووڈ آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد پاکستان آئیں گے۔قومی وکٹ کیپر کا کہنا ہے کہ سر ووین رچرڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بڑا اہم کردار رہا ہے، شاہد آفریدی کے ساتھ ہونے سے ہمیں بہت فائدہ ملے گا، میں اور معین خان ایک ہی پیج پر ہیں، کافی عرصے سے ایک ساتھ ہیں۔