جسٹس قاضی فائزعیسیٰ بغیر پروٹوکول لاہور ہائی کورٹ پہنچے ،صدر و سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار نے استقبال کیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:08

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ بغیر پروٹوکول لاہور ہائی کورٹ پہنچے ،صدر و سیکرٹری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بغیر پروٹوکول لاہور ہائی کورٹ پہنچے توصدر و سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار نے انکا استقبال کیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بارش سے بچنے کے لیے چھتری خود پکڑ رکھی تھی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھ سے رہا نہیں گیا، میں نے سوچا پیدل آجاتا ہوں، گاڑی استعمال نہ کرنے کے سوال پر انھوں نے جواب دیا کہ یہ بات آپ کو اندر جا کر بتائیں گے۔