پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے گھر سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:34

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے گھر سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اٴْن کے شوہر نک جونس والدین بن گئے۔انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ہی سروگیٹ بچے کو دنیا میں لائے ہیں اور اٴْسے خوش آمدید کہا۔پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خوشی کے ساتھ اپنی فیملی لائف میں بچے کی آمد کا اعلان کیا۔بھارتی اداکارہ نے ساتھ ہی درخواست کی کہ ہم احترام سے اس خاص موقع پر سکون چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کریں، آپ کا بہت شکریہ۔

متعلقہ عنوان :