اپوزیشن وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے سے پہلے اپنا منہ دیکھے، شیخ رشید
فنانس بل میں اپوزیشن کے 12 لوگ کم تھے عدم اعتماد کے وقت 25 کم ہوں گے، عمران خان کہیں نہیں جارہے 5 سال پورے کریں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 جنوری 2022 20:00
(جاری ہے)
اپوزیشن اسلام آباد آکر لانگ مارچ کی خواہش پوری کرلے، اپوزیشن کو چاہیے لانگ مارچ 23 مارچ کی بجائے 24 مارچ کو کرلے، 23 مارچ کو اوآئی سی کانفرنس ہے،اوآئی سی اجلاس کے سلسلے میں 21 مارچ سے کچھ سڑکیں بند ہوسکتی ہیں، بلاول بھٹو نے بھی ایک تاریخ دے رکھی ہے ان کے ساتھ ملکر سب لانگ مارچ کرلیں،اگر اپوزیشن نے کوئی ایسی غلطی کی جس سے جمہوریت کا نقصان ہوا تو بات ان کے گلے پڑے گی۔
وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن اپنا منہ دیکھے، فنانس بل میں ان کے 12 لوگ کم تھے عدم اعتماد کے وقت 25 کم ہوں گے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم نے وزیراعظم، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد لانے کی تیاری شروع کردی، پی ڈی ایم اسٹیئرنگ نے حکومت گرانے کیلئے لانگ مارچ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے بھی مشاورت شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور پی ڈی ایم رہنماء شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مولانا عبدالغفورحیدری، میرکبیرشاہی، احسن اقبال، حافظ عبدالکریم، سکندرشیرپاؤ شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد لانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاری اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر غور کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
حکومت کا تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.