اوستہ محمد،تاجروں کی پریشانی دورنہ ہوسکی،پولیس چیک پوسٹوں پر ناجائز بھتہ خوری جاری

اتوار 23 جنوری 2022 00:12

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) اوستہ محمدبلوچستان کے تاجروں کی پریشانی دورنہ ہوسکی جیکب آباد پولیس چوکی کے بعد شہدادکوٹ سندھ کی پولیس اور گڑھی خیرو مارکیٹ کمیٹی کے ٹھیکیدار ناجائز سامان کی ٹرکوں سے رقم وصول کررہے ہیں وریام بیگ صدر انجمن تاجران اوستہ محمد نے کہا کہ یہ تاجروں سے سرا سر زیادتی ہے ایک تو کرائے گڈز والوں نے بڑھا دیے کیونکہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں کرائے مہنگے ہونے سے ایشا خورد کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے پھر جیکب آباد پولیس گڈز والوں سے رشوت لینے کے بعد ٹرکوں کو بلو چستان چھوڑتے ہیں تو یہ اثر غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سندھ اور پولیس کے بالا حکام نے نوٹس نہیں لیا تو ہم سندھ بلو چستان کی باڈرھ پر احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں یہ تو ایک سندھ پولیس کی بدمعاشی ہے پہلے مہنگائی اور پھر بھتہ خوری قابل مذمت ہے۔