Live Updates

حکومت ہوش کے ناخن لیں اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے سے باز رہے ،مولانا سید عطاء اللہ شاہ ایڈوکیٹ

گزشتہ ہفتے پیٹرول کی مصنوعات میں ایک مرتبہ پھر 3 روپے کا اضافہ کر کے عوام پر ایٹم بم گرا دیا گیا ،سینئر رہنما جے یو آئی

اتوار 23 جنوری 2022 00:26

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) جے یو آئی کے سینئر رہنماء مولانا سید عطاء اللہ شاہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے سے باز رہے گزشتہ ہفتے پیٹرول کی مصنوعات میں ایک مرتبہ پھر 3 روپے کا اضافہ کر کے عوام پر ایٹم بم گرا دیا گیا ملک کو صدارتی نظام کے جانب لیجانے کی کوشش ہو رہی ہے عمران خان ملک کا صدر بننے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ ائین کے سراسر خلاف ورزی ہے ملک میں پارلیمانی نظام کے خلاف ہر سازش ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ اس بات میں حقیقت ہے کہ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ہے جس سے حکومت کو وقت اور موقع مل رہا ہے اپوزیشن کو اپنے تمام تر اندرونی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے عمران خان حکومت کے خلاف ایک نقاتی ایجنڈے پر اتفاق پیدا ککرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے منی بجٹ اور اسٹیٹ بنک ترمیمی بلز کی منظوری قابل افسوس بات ہے منی بجٹ کے فوری بعد پیٹرل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ عوام ایک مرتبہ پھر 350 ارب کے ٹیکسیز لگا دیئے گئے جس سے عوام مہنگائی تلے دب گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سب کچھ ائی ایم ایف کے کہنے پر کیا جارہا ہے اسٹیٹ بنک اب براہ راست ائی ایم ایف کے پاس چلا گیا جس سے ہمارے ملک کی آزادی و خودمختیاری کو سلیکٹیڈ وزیر اعظم نے گروی کر کے رکھ دیا انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کا گورنر اور ہمارے سارے وزیر خزانہ ائی ایم ایف کے ملازمین رہ چکے ہیں ہمارے ملک کے خلاف سازشوں کا ناکام بنانے کا وقت اچکا ہے اگر ہم نے بیرونی آقاوں کے اشاروں پر چلنے والے حکمرانوں کا راستہ نہ روکھا تو ملک کی سلامتی کو شدید نقصان پہنچنے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی میں کے فی یونٹ نرخوں میں ساڑے چار روپے کا اضافہ ظالمانہ اقدام ہے انہوں نے کہا کہ بلز کی منظوری میں پی ٹی ائی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ اتحادی جماعتوں کو بھی قوم کے سامنے جوابدہ ہونا پڑیگا انہوں نے کہا کہ حکومتی اور اتحادی بنچیز سب قصوروار ہیں اپوزیشن نے بھر پور کوشش کی لیکن اگر اتحادی حکومت کا ساتھ نہ دیتے اور اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیتے تو شائد غیر قانونی اور ظالمانہ بلز کو ہم روکھ سکتے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت جاتے جاتے ملک کو ائی ایم ایف کے ہاں گروی رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ 25جنوری کو پی ڈی ایم کے اہم سربراہی اجلاس میں میاں نواز شریف کی وطن واپسی تحریک عدم اعتماد اور 23 مارچ کے مہنگائی مارچ پر غور اور اہم فیصلے کیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرکے نااہل ترین حکومت کا سمندر برد کرنے میں ضرور کامیاب ہوجائینگے انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کے عفریت سے نکلنے کیلئے ہماری تحریک کا ہر سطح پر ساتھ دیں سردار اختر مینگل اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات خوش آئند ہے ہم پی پی اور اے این پی کی قیادت کو بھی قائل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں کہ وہ 23 مارچ کو ہمارے ساتھ تحریک میں شامل ہوکر حکومت کے خاتمے میں پی ڈی ایم کا ساتھ دیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات