کوہاٹ میں بارودی مواد کا دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

گلوتنگی کے علاقے میں خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 جنوری 2022 22:10

کوہاٹ میں بارودی مواد کا دھماکہ، 4 افراد جاں بحق
کوہاٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری 2022ء) کوہاٹ میں بارودی مواد کا دھماکہ،4افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں دھماکے کے نتیجے میں اموات ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بارودی مواد کا دھماکہ گلوتنگی کے علاقے میں ہوا۔

(جاری ہے)

خانہ بدوشوں کے علاقے میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی جبکہ 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بظاہر مارٹر گولہ پھٹنے کے باعث دھماکہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے مارٹر گولے کو کھلونہ سمجھ کر اپنی جھونپڑی میں لے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی فوری تفتیش کا بھی آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :