وکٹ کیپنگ کے دوران تلاوت کرتا رہتا ہوں :محمد رضوان

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑی شش و پنج کا شکار نظر آئے، بابراعظم اور میں نے فائدہ اٹھایا تھا : وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 23 جنوری 2022 14:00

وکٹ کیپنگ کے دوران تلاوت کرتا رہتا ہوں :محمد رضوان
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جنوری 2022ء ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ وکٹ کیپنگ کے دوران تلاوت کرتا رہتا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑی شش و پنج کا شکار نظر آئے، بھارتی کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج دیکھ کر بابراعظم اور میں نے فائدہ اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپنگ کے دوران تلاوت کرتا رہتا ہوں، قومی ٹیم کے کھلاڑی اب تہجد کی نماز بھی باقاعدگی سے پڑھتے ہیں، ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران بھی مجھ سے تلاوت سے متعلق سوال پوچھ چکے ہیں۔