پرائمری سے ساتویں کلاسز تک تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے کا فیصلہ

وفاقی تعلیمی ادارے 12 سال سے کم عمر طلبہ کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے‘ 12سال سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 23 جنوری 2022 14:05

پرائمری سے ساتویں کلاسز تک تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 جنوری 2022ء ) وفاقی اداروں میں پرائمری سے ساتویں کلاسز تک تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ہم نیوز کے مطابق وفاقی نظام تعلیمات نے کہا ہے کہ 12سال سے کم عمر طلبہ کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ، 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی مکمل حاضری ہوگی تاہم 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے اور ہدت کی گئی ہے کہ ویکسی نیشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے ۔

ادھر این سی اوسی نے کورونا کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین مشاورت سے کیا جائے گا ، تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی اوسی نے کورونا کیسز کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ڈیٹا سے ویکسی نیشن لیول اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، ضلعی انتظامیہ ، صوبائی اور محکمہ صحت کے حکام سے ملکر تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین کرے گی۔

این سی اوسی نے ہدایت کی ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی جائے ، وفاق کی اکائیاں 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں گی ، 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن 100 فیصد یقینی بنائی جائے گی۔ اسی حوالے سے وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فی الوقت سکول بند نہیں کررہے ،سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، زیادہ کیسز والے تعلیمی ادارے بند کیے جائیں گے ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کرسکول بندکیئے جائیں گے، پنجاب میں فی الوقت سکول بند نہیں کررہے ،سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے ، مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر سکول بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :