خلیجی ممالک کے ساتھ لبنان کا تنائو، کویتی وزیرخارجہ عمان پہنچ گئے

ْتعلقات میں خرابی کی وجہ لبنانی وزیرخارجہ کی یمنی تنازعے میں عرب اتحاد پر تنقید بنی،رپورٹ

اتوار 23 جنوری 2022 14:15

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) خلیجی ممالک کے ساتھ جاری سفارتی تنا ئوکے تناظر میں کویتی وزیرخارجہ شیخ احمد نصیر المحمد الصباح بیروت پہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس دورے میں وہ بیروت حکومت کو کشیدگی میں کمی کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات کی تجاویز دیں گے۔

(جاری ہے)

فریقین کے درمیان تعلقات حالیہ کچھ عرصے میں تیزی سے خراب ہوئے ہیں۔ تعلقات میں خرابی کی وجہ لبنانی وزیرخارجہ کی یمنی تنازعے میں عرب اتحاد پر تنقید بنی۔ اس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے لبنان سے سفیر واپس بلا لیا گیا تھا جبکہ لبنانی درآمد پر پابندی لگا دی گئی تھی اور ساتھ ہی لبنان کے لیے سعودی عرب کی کروڑوں ڈالر کی امداد بھی روک دی گئی تھی۔