جنوبی کوریا نے منجمد اثاثوں سے اقوام متحدہ کے لیے ایرانی واجبات ادا کر دئیے

اتوار 23 جنوری 2022 14:15

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) جنوبی کوریا نے ایرانی حکومت کے 18 ملین ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثوں سے اقوام متحدہ کے لیے ایرانی واجبات کی ادائیگی کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ایران کو ووٹنگ کے حقوق دوبارہ دستیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے ہنگامی درخواست پر جنوبی کوریا نے ایرانی واجبات ادا کیے۔

واضح رہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے جنوبی کوریا کے دو بینکوں میں سات ارب ڈالر کے ایرانی اثاثے منجمد ہیں۔ سن 2015 کے جوہری معاہدے سے امریکا کے اخراج اور ایران پر دوبارہ پابندیوں کے نفاذ سے قبل ایران مشرق وسطی میں جنوبی کوریا کا تیسرا بڑا تجارتی پارٹنر تھا۔