مسلمان ہونے پر برطانوی وزیرنصرت غنی عہدے سے برطرف

ْ چیف وہپ نے بتایا کہ ان کا مسلم عقیدہ دیگر ساتھیوں کو بے چین کررہا تھا،نصرت غنی کی گفتگو

اتوار 23 جنوری 2022 14:15

مسلمان ہونے پر برطانوی وزیرنصرت غنی عہدے سے برطرف
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) برطانیہ کی حکمران جماعت کی مسلمان رکن پارلیمنٹ نصرت غنی نے دعوی کیا ہے کہ انہیں مسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی مسلمان رکن پارلیمنٹ نصرت غنی نے ایک گفتگومیں کہا کہ ڈاوئنگ اسٹریٹ میں مسلمانیت کو ایک مسئلہ کے طور پر اٹھایا گیا۔نصرت غنی کے مطابق چیف وہپ نے انہیں بتایا تھا کہ ان کا مسلم عقیدہ دیگر ساتھیوں کو بے چین کررہا تھا۔49 سالہ نصرت غنی کو فروری 2020 میں کابینہ کی ردوبدل کے دوران ٹرانسپورٹ منسٹر کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :