پتوکی میں تین کس درندہ صفت ملزمان کی اسلحہ کے زور پر محلہ میں پہرہ دینے والے 13 سالہ عبد اللہ کیساتھ رات بھر گینگ ریپ ملزمان نے ویڈیو فلم بھی بنا لی

اتوار 23 جنوری 2022 15:00

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پتوکی میں تین کس درندہ صفت ملزمان کی اسلحہ کے زور پر محلہ میں پہرہ دینے والے 13 سالہ عبد اللہ کیساتھ رات بھر گینگ ریپ ملزمان نے ویڈیو فلم بھی بنا لی ملزمان کی جانب سے بچے کو سنگین و قتل کی دھمکیاں پولیس نے ملزمان کیخلاف مقد مہ درج کرلیا تحصیل پتوکی کے علاقہ پھولنگر گوندی والا کا رہائشی محنت کش محمد حسین پہرہ کے روز چھٹی نہ ملنے پر فیکٹری چلا گیا اور پولیس کے چکر لگانے کے ڈر سے اپنے تیرا سالہ بچے عبد اللہ کو گاؤں کے محلہ میں پہرہ پر جانے کا کہا جس پر رات کو عبد اللہ پہرہ دے رہا تھا کہ اسی دوران تین کس درندہ صفت مسلح ملزمان احسان ،بلال ،سفیان آگئے جنہوں نے عبد اللہ کو زبردستی پکڑ کر منہ بند کردیا اور اسلحہ کے زور پر قریبی عمارت میں لے گئے جہاں پر ملزم احسان پہرہ دیتا رہا اور بلال اور سفیان عبد اللہ سے گینگ ریپ باری باری زیادتی کرتے رہے اور ویڈیو فلم بناتے رہے بعد میں ملزم احسان اسلحہ کے زور پر بچے عبد اللہ کو اپنے گھر لے گیا جہاں پر ملزم احسان نے بچے عبد اللہ سے زیادتی کی اور بعد میں ملزمان نے بچے کو گھر بتانے پر قتل و سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے بچے کے والد محمد حسین کی تحریری درخواست پر ملزمان احسان ،بلال ،سفیان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا پولیس کیمطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :