آئر لینڈ،پینشن وصول کرنے کیلئے مردہ شخص پوسٹ آفس پہنچ گیا

دونوجوان مرد کے بیجان جسم کو سہارا دیتے ہوئے پوسٹ آفس داخل ،عملے کے استفسارپرلاش چھوڑ کربھاگ گئے

اتوار 23 جنوری 2022 15:20

کارلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) آئر لینڈ کی پولیس ایک عجیب و غریب واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے جس میں ایک مردہ شخص کو اس کی پینشن وصول کرنے کیلئے پوسٹ آفس میں باقاعدہ لایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے قصبے کارلو میں 2 نوجوان ایک بوڑھے مرد کے بیجان جسم کو سہارا دیے ہوئے مقامی پوسٹ آفس میں داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

عملے کی جانب سے جب استفسار کیا گیا تو دونوں نوجوان بھاگ کھڑے ہوئے اور 60 سال کے لگ بھگ شخص کو وہیں چھوڑ گئے جو کہ بعد میں پتہ چلا کہ مردہ تھا۔آئرلینڈ کی نیشنل پولیس فورس کا کہنا تھا کہ ابھی تحقیقات کا مرکز بوڑھے شخص کی موت ہے۔ لاش کو آٹوپسی کیلئے بھیجا جائے گا تاکہ پتہ لگایا جاسکے آدمی کی موت کیسے ہوئی۔ مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جاسکتا۔جو دو نوجوانوں لاش کو لائے تھے ان میں سے ایک نے پوسٹ آفس کے کانٹر پر کسی کی پینشن وصول کرنے کے بارے میں پوچھا تھا جس پر جواب دیا گیا تھا کہ جس کی پینشن ہے اسے موجود ہونا لازمی ہے، بعد میں دونوں نوجوان پینشن کے حقدار شخص کی لاش پوسٹ آفس لے آئے۔

متعلقہ عنوان :