شام میں چارسال قبل ڈیم حملے میں امریکی افواج ملوث تھیں، امریکی اخبار

امریکی افواج نے شام کے شمالی علاقے رقہ میں ایسے ڈیم کو تباہ کیا جو نو اسٹرائیک لسٹ پر موجود تھا،،رپورٹ

اتوار 23 جنوری 2022 15:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں چار سال قبل ڈیم پر حملے میں امریکی افواج ملوث تھیں، واشنگٹن نے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کے مطابق امریکی افواج نے شام کے شمالی علاقے رقہ میں ایسے ڈیم کو تباہ کیا جو نو اسٹرائیک لسٹ پر موجود تھا، ٹاسک فورس نائن نے اس وقت امریکی فوج کے پاس موجود سب سے بڑے، 2ہزار پائونڈ وزنی بم کے ذریعہ ڈیم کے پانچ منزلہ ٹاور کو تباہ کیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیم کا بند ٹوٹتا تو لاکھوں افراد متاثر ہوتے، ہزاروں سیلاب میں مر سکتے تھے، پینٹاگون نے اس وقت حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔