آسٹریلین ریاستوں کا اسکولوں میں طلبہ کے ہفتے میںدوکورونا ٹیسٹ کرانیکا اعلان

اتوار 23 جنوری 2022 15:20

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) آسٹریلیا میں بڑھتے کورونا کیسز کے سبب دو ریاستوں نے اسکولوں میں طلبہ کے ہفتے میں دو کورونا ٹیسٹ کرانیکا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوساتھ ویلز اور وکٹوریا میں اگلے ہفتے سے اسکول کی کلاسز میں کورونا ٹیسٹنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا بھر میں کورونا وائرس سے آج بھی 58 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، ریاست نیوساتھ ویلز میں 34، وکٹوریا میں 14 اور کوئنزلینڈ میں کورونا سے 10 اموات ہوئیں۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ نیوساتھ ویلز اور وکٹوریا میں اومی کرون ویرینٹ کی وبا عروج پر ہے، نیوساتھ ویلز میں کورونا کے 20 ہزار 324 کیسز اور وکٹوریا میں 13 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد اگلے ہفتے سے اسکولوں میں کلاسز شروع ہونی ہیں۔