نقب زن پانچ دوکانداروں کے گھروں سے 9لاکھ66ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار

اتوار 23 جنوری 2022 17:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) نقب زن پانچ دوکانداروں کے گھروں سے 9لاکھ66ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک86۔سکس آر میں گلی نمبر6سے محمد اکرم دوکاندار کو نقب لگا کر نقب زن دس ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل لوٹ کر لے گئے۔شاداب ٹائون میں محمد عظیم چکی والے گھر سے نقب زن دو خواتین دو لاکھ37ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

آبادی اللہ ودھایا محمد پور میں ایک دوکلاندار فیض احمد کے لیپ ٹاپ اور 75ہزار500روپے کی نقدی نقب زن لیکر فرار ہو گئے۔فتح شیر کالونی میں سٹی سکول کے قریب ایک دوکاندار محمد رفیق کے گھر سے نقب زن40ہزار روپے کی نقدی اور چار لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔غریب کالونی غلہ منڈی سے ایک سر کاری اہلکار یاسر محمود کے گھر سے نقب زن دو لاکھ ورپے کے زیورات ،موبائل اور 4ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون،غلہ منڈی ،بہادر شاہ،فتح شیر نے محمد اکرام،محمد عظیم،فیض احمد ،محمد رفیق اور یاسر محمود کی مد عیت میں پانچ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :