Live Updates

پاک آرمی کے زیراہتمام یوتھ برف میلامیں36 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا

شدید سردی / بارش کے موسم میںبرف میلاسے لطف اندوز ہونے کیلئے خواتین ومرد ،بوڑھوں بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اتوار 23 جنوری 2022 18:20

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پاک آرمی کے زیراہتمام یوتھ برف میلامیں36 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔شدید سردی / بارش کے موسم میںبرف میلاسے لطف اندوز ہونے کیلئے خواتین ومرد ،بوڑھوں بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔سنو فیسٹیو ل کوصحت سرگرمیوں اور تخلیقی صلاحیتوں کامنبع قراردیا۔سنو فیسٹیول میں کرکٹ ، فٹ بال، بیڈمنٹن ، ہاکی ، گتکا،ہائیکنگ ،رسہ کشی اور تقریری مقابلہ جات کے ذریعے نوجوانوں میں مقابلہ کی صلاحیت پیداکی گئی ۔

مثبت رپورٹنگ پرصحافیوں جبکہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں اور آرگنائزنگ کمیٹی ، تقریری مقابلہ جات سمیت نمایاں حصہ لینے والوں کو شیلڈ / نقد انعام بھی دیئے گئے ۔شہریوں نے پاک فوج کو سنو فیسٹیول کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

صدرتقریب کمانڈنگ آفیسر دودھنیال نے کھیلوں کی صحت افزاء سرگرمیوں کیلئے فٹ بال/ کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے ، گائوں نیلم کے عوام کو میڈیکل کی سہولت دینے اور ماہ مئی میں کیل میں شاندار فیسٹیول کرانے کااعلان کردیا۔

شہری جنگلات کے تحفظ خود کردار اداکریں اہم ضرورت کے لیے استعمال ہونیوالے درختوں کے متبادل نئے درخت بطور شجرکاری اُگائے جائیں۔سنو فیسٹیول میں نیلم کے مردوزن بوڑھوں ، بچوں سمیت سول سوسائٹی باالخصوص نوجوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت پر اہلیان نیلم کوسلام پیش کرتاہوں ۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کویقین دہانی کرواتے ہیں کہ انشاء اللہ آزادی کاسورج اُس پار بھی طلوع ہوگا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی ساجد عمران نے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کا سنو فیسٹیول کو صحت افزاء سرگرمی قراردیتے ہوئے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے حکمت عملی سے کام لینے کااعلان کیاہے ۔برف میلاکی اختتامی تقریب سے تحریک انصاف کے سابق امیدواراسمبلی حلقہ 26 نیلم 2 راجہ محمد الیاس خان نے کہاکہ نیلم کے عوام ہر حالات میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، محترمہ عظمیٰ شیریں ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان دنیا کی بہترین افواج کانام اور نشان ہے جس کانام سن کرکومالیہ کے پہاڑبھی کانپ اٹھتے ہیں ۔

برفباری کو خوف کی علامت کے بجائے انجوائے کرانے پر افواج پاکستان کے کمانڈنگ آفیسر سمیت تمام نوجوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں ۔تقریب سے نیلم پریس کلب کے صدر عثمان طارق چغتائی ،گیسٹ ہائوسسز / ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر تحریک انصاف کے رکن راجہ افتخار ، یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبرراجہ اویس خان،صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول نیلم، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب تبسم، مرکزی کردار کے ممبر ثقلین میر کے علاوہ شہریوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک آرمی کی جانب سے منعقدہ میلاد کو بہترین اور سیاحت کے فروغ کیلئے بہترین سرگرمی قراردیاہے۔

تقریب کے اختتام پر کمانڈنگ آفیسر دودھنیال ، ایس پی ساجد عمران نے شاندار کارکردگی مظاہرہ کرنے پر شیلڈ / اور نقدانعام بھی نواز ہے ۔ تقریب میںانتظامیہ سے نائب تحصیلدار خواجہ فاروق، کرکٹ اکیڈمی نیلم کے نمائندگان مشتاق حسین ، عبدالرشید ڈار، سمیت ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ، گیسٹ ہائوسسز کے نمائندگان، ٹریفک پولیس کے اہلکاران وآفیسران سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات