نیلم،شہری کورونا سے بچنے کیلئے ویکسین لگوائیں اور ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

اتوار 23 جنوری 2022 18:20

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے کوروناوائرس کی شدید لہراومیکرون سے محفوظ رہنے کیلئے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ویکسین لگوائیں اور ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں۔کورونا وائرس کیسز نیلم /مظفرآبادمیںبھی رپورٹ ہو ے شہری احتیاط سے کام لیں۔ماسک کااستعمال یقینی بنائیں ہاتھ ملانے اور پرہجوم جگہوں پرجانے سے گریز کیاجائے۔

کورونا وائرس کومزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ویکسین لگوانے اور ایس اوپیز پرعملدرآمد سے ہی ممکن ہوسکتاہے۔کوروناوائرس کی دوسری قسم اومیکرون کے پھیلائو میںتیزی دیکھنے میں آئی ہے۔اومیکرون وائرس کے پھیلائو کے سدباب کیلئے سخت نوعیت کے مختلف اقدامات اٹھانے پڑسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوروناویکسین کی تیسری خوراک بچائو کابہترین طریقہ ہے۔گزشتہ روز صحت عامہ کے فوکل پرسن اسسٹنٹ ڈائریکٹرEPI سید مبشر گیلانی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرعبدالمتین نے کوروناوائرس کی پانچویں شدید ترین لہر اومیکرون کے سدباب کیلئے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے جن شہریوں نے پہلی اوردوسری ڈوز لگوائی ہے وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں ۔

پریس ریلیز میں بتایاکہ شہریوں کو رونا وائرس ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز لگوانے کیلئے باب نیلم(چلہانہ) صحت عامہ کاویکسین کیمپ کے علاوہ ضلع بھر میںموبائل ٹیمیں گھر گھر جاکرویکسین کاعمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم صحت عامہ کے تمام مراکز میں خصوصی اہتمام کیاگیاہے۔تمام ویکسین کورونا وائرس کے سدباب کیلئے موثر ہیں۔پریس ریلیز میں یہ بھی بتایاگیا کہ کسی شہری میں کرونا/ اومیکرون وائرس کی علامت پائی جائیں تو فوراً ٹیسٹ کروائیں اور ہوم آئیسولیشن ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :