سیکرٹری زراعت ولائیوسٹاک عطاء اللہ عطاء کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد اور محکمہ زراعت کا اجلا س

دارالحکومت کی تفریح گاہوں کو مزید خوبصورت بنانے کے حوالہ سے دونوں محکمہ جات کا مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا

اتوار 23 جنوری 2022 18:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) مظفرآباد شہر کو مزید خوبصورت بنانے اور یہاں تفریح گاہوں میں اضافہ کرنے کے حوالہ سے سیکرٹری زراعت ولائیوسٹاک عطاء اللہ عطاء کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد اور محکمہ زراعت کا اجلا س منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین DAMسید اظہر گیلانی ، نائب ناظم پارکس اینڈ ہارٹیکلچر جاوید احمد کار اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں دارالحکومت کی تفریح گاہوں کو مزید خوبصورت بنانے کے حوالہ سے دونوں محکمہ جات کا مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے سیکرٹری زراعت عطا اللہ عطا نے کہا کہ مظفرآباد شہر میں کئی ایسے مقامات موجود ہیں جو کہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان پر توجہ دی جائے جس کے لیے محکمہ زراعت کی خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر شہر کی تزین وآرائش میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر چیئرمینDAM سید اظہر گیلانی کی جانب سے محکمہ زراعت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر مسرت کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں موجود بارہ دری اور چند دوسرے مقامات کی لینڈ سکیپنگ کی جائے گی اور ان کوتوجہ طلب بنانے کے لیے DAMاور محکمہ زراعت مل کر کام کریں گے جبکہ دارالحکومت کو سیاحوں کے لیے مزید پر کشش بنانے میں اپنا فعال کردار بھی ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :