جلال آباد پارک میں تعینات اہلکار معزز شہری/آفیسر کے ساتھ بد تمیزی اور پرندوں کے پر توڑنے میں ملوث اہلکار ملازمت سے معطل

اتوار 23 جنوری 2022 18:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) جلال آباد پارک میں تعینات اہلکار کی معزز شہری/آفیسر کے ساتھ بد تمیزی اور پرندوں کے پر توڑنے میں ملوث اہلکار کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔ نائب ناظم پارکس اینڈ ہارٹیکلچر / انکوائری افسر کی سفارش پر اہلکار کو معطل کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک معزز شہری/آفیسر کی جانب سے جلال آباد گارڈن میں تعینات اہلکار کے خلاف شکایت کی گی تھی جس پر سیکرٹری زراعت نے چھان بین کے احکامات جاری کیے تھے۔

(جاری ہے)

بدتمیزی کرنے میں ملوث اہلکار کا تحریری بیان قلمبند کرنے کے بعد نائب ناظم پارکس اینڈ ہار ٹیکلچر نے مذکورہ اہلکار کو ملازمت سے معطل کرتے ہوئے انکوائری کے لیے دفتر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر حاضر کیا۔ آفیسر موصوف نے معزز شہری /آفیسر کی محکمہ زراعت کے جلال آباد گارڈن میں تعینات دو اہلکاران کا پرندوں کو مارنے اور پر توڑنے کی شکایت پر جلال آباد گارڈن سے روز گارڈن شوکت لائن تبادلہ کیا گیا جبکہ معزز شہری/آفیسر کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے واقع کی مکمل انکوائری رپورٹ سیکرٹری زراعت کو جلد ارسال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :