ٴفیصل آباد،جناح کالونی میں واقع یوبی ایل بنک سے ملحقہ زین ہوزری یونٹ کی بالائی منزل میں آتشزدگی

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

ٴْفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) :آج صبح جناح کالونی میں واقع یوبی ایل بنک سے ملحقہ زین ہوزری یونٹ کی بالائی منزل میں آتشزدگی، ریسکیو عملہ نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 8 ملازمین کو بحفاظت باہر نکال کر آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق آج صبح جناح کالونی میں یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ سے ملحقہ زین ہوزری کے یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی اور دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہوتے دیکھ کر وہاں پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع کی تو اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہوزری کی بالائی منزل میں پھنسے ہوئے آٹھ محنت کشوں کو بحفاظت باہر نکال لیا، ریسکیو1122 کی 9گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم اس دوران بھاری مالیت کے گارمنٹس کپڑے اور قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔