
پی ٹی ایم اور ٹی ایل پی سمیت سب سے بات کرنے کو تیار ہوں،وزیراعظم کا اعلان
سب سے بات کروں گا لیکن چوروں سے بات نہیں کروں گا، مجرموں سے بات کرنا ملک اور اللہ سے غداری ہو گی، وزیراعظم عمران خان کا بیان
دانش احمد انصاری
اتوار 23 جنوری 2022
20:38

(جاری ہے)
وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان جادو کا ڈنڈا ہلا کر ملک کو سیدھا نہیں کر سکتا ہے۔
اسی دوران عمران خان نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ سنگا پور کا وزیر کرپشن پر پکڑا گیا تو اس نے خود کشی کرلی کیوں کہ اسے پتہ تھا کہ معاشرے میں اب کوئی جگہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ آج اتوار کے روز وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔اس دوران خاتون نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے، سال میں مہنگائی ڈبل ہوگئی ہے اور شاید آپ کو اصل صورتحال نہیں بتائی جاتی، اب ہمیں بتادیں کہ کیا ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟ اس کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ایک گھنٹے میں اپنے موبائل پر ساری معلومات مل جاتی ہے کہ کہاں کتنی مہنگائی ہے لیکن بدقسمتی ہے کہ مایوسی پھیلائی جارہی ہے۔آپ مایوس نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں دنیا میں مہنگائی ہے، مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، تنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے لیکن پوری کوشش ہے ان کی مدد کریں۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہیلتھ کارڈ پرشہباز شریف ہیرو بن رہے ہیں، آپ کی ٹیم کیوں نہیں بتاتی؟ یہ لوگ تھوڑی دیر کیلئے ہی لوگوں کو پاگل بناسکتےہیں، زيادہ دیر کے لیے نہیں۔عمران خان سے شہریوں نے یہ سوال بھی کیے کہ موبائل پر ٹیکس کیوں بڑھادیا۔اس دوران وزیر اعظم نے معیشت اور ملکی سیاست پر بھی بات کی۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انتظار کررہاہوں آپ پاکستان آئيں، بڑی باتیں ہورہی ہیں کہ ڈيل ہوگئی، کہتے ہیں آج آجائے گا کل آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں تو دعا کرتا ہوں کہ لندن سے آج آجائیں لیکن وہ واپس نہیں آنے لگا، سارا ٹبّر باہر بھاگا ہوا ہے، کوئی پولوکھیل رہا ہے تو کوئی مہنگی گاڑیوں میں گھوم رہے رہا ہا، اتنا پیسہ تو برطانیہ کی رائل فیملی نہیں خرچ کرسکتی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تین بار وزیراعظم رہنے والا کہتا ہے کہ اس کے بیٹے پاکستان کے شہری نہیں۔اس دوران عمران خان نے اپوزیشن کو خبردار کیا کہ ہماری پارٹی حکومت کی یہ مدت اورآئندہ مدت بھی پوری کرے گی۔
مزید اہم خبریں
-
عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ
-
حکومت ڈالر کے پر کاٹنے میں ناکام ‘ انٹربینک میں بھی ڈبل سینچری
-
نیا حملہ کہ میں مکافات عمل کا شکار ہوگیا،عامر لیاقت کا نیا ویڈیو پیغام
-
یہ مقام نیشنل پارک نہیں ہے بلکہ موٹروے کے قریب کا ایک علاقہ ہے
-
ٓموسمیاتی اثرات کی وجہ سے آم کی پیداوار میں 50فیصد کمی، ایکسپورٹ کا ہدف 25ہزار میٹرک ٹن کم مقرر
-
سپریم حکومت شخصیات کی جانب سے زیرالتوا مقدمات کی تحقیقات میں مداخلت پر از خود نوٹس
-
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات‘یوکرین پر روس کے حملے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
سرگودھا میں ن لیگ کے جلسے کیلئے فٹبال گراونڈ کی دیواریں اور اسٹینڈ مسمار کر دیے گئے
-
ْعوام کمر کس لیں، حکومت 24گھنٹے میں تیل،گھی اوردیگر اشیا کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے،مزمل اسلم
-
عمران خان اپنی حکومت کے خاتمے سے قبل اربوں ڈالرز کا قرض واپس کر گئے
-
شہباز شریف تیاری کرلیں، عمران خان کا قافلہ آ رہا ہے، شاہ محمود قریشی
-
گالیاں نون لیگ کو پڑ رہی ہیں، آصف زرداری تومزے لے رہا ہے، عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.