Live Updates

نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق ان کے بیان کو غلط پیش کیا جا رہا ہے،اسد عمر

نواز شریف کو ملک سے جانے دینے کا فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعدکیا گیا، وفاقی وزیر کی وضاحت

اتوار 23 جنوری 2022 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق ان کے بیان کو غلط پیش کیا جا رہا ہے۔ایک بیان میں اسدعمر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ملک سے جانے دینے کا فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعدکیا گیا،کسی بیرونی طاقت نے نواز شریف کو جانے دینے کا فیصلہ مسلط نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہاکہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق میرے بیان کو غلط پیش کیا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان فیصلے کرتے ہیں یا کوئی اور، پروگرام میں بحث اس تناظر میں تھی، نواز شریف کو ملک سے جانے دینے کا فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعدکیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بیرونی طاقت نے ہم پرنواز شریف کو جانے دینے کا فیصلہ مسلط نہیں کیا، وزیراعظم نے نواز شریف کو ملک سے جانے دینے کا فیصلہ کیا،میں نے بھی حق میں ووٹ دیا، یہ بعد میں واضح ہوا کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر فیصلہ کیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات