&صوبے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے مثبت تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے، عبدالکریم

اتوار 23 جنوری 2022 23:25

kپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) نوجوان آگے بڑھ کر سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ اور ترقی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں تاکہ صوبے میں اقتصادی اور صنعتی ترقی کا نیا باب شروع کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار وزیرِِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن برائے سرمایہ کاری عبدالکریم نے آج یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے شعبہ میکاٹرانکس میں منعقدہ آل پاکستان روبوٹ مقابلہ کی اختتامی تقریب کی صدارت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،یاد رہے کہ میکاٹرانکس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر کے سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں کی تین سو سے زائد ٹیموں کے مابین سہ روزہ سائنس اور روبوٹک کے مقابلے ہوئے،انہوں نے منتظمین کو کامیاب روبوٹک مقابلے منعقد کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور مدرسہ بیت السلام تلہ گنگ کے طلباء کی روبوٹک مقابلہ میں بہترین کارگردگی پر ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت کی انتھک محنت کی بدولت ملک میں CPEC کا پہلا صنعتی زون آپ کے صوبے میں رشکئی نوشہرہ میں بن رہا ہے،اسطرح صوبے کے کئی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں نوجوان آگے بڑھ کر ان وسائل سے فائدہ اٹھائیںاور سب سے بڑھ کر خیبر پختونخوا کی جغرافیائی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آنے والے وقتوں کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے طلباء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور زور دیا کہ اس طرح کے سائنسی مقابلے بار بار صوبے میں منعقد کئے جائیں تاکہ صوبے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی ممکن بنائی جائے اور ساتھ یہ ہدایت کی نوجوان آگے بڑھ کر صوبائی حکومت کے بلا سود قرضوں سے فائدہ اٹھاکر اپنی تحقیق کو مزید وسعت دے کر صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر یںاور اپنی تحقیق اور آئیڈیا کو صنعتی ماڈل میں بدلنے کی کوشش کریں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد بیگ نے کہا کہ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کو روبوٹک مقابلہ منعقد کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور یقین دلایا کہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن یونیورسٹی کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے ہرقسم کا تعاون کریگا انہوں نے تلہ گنگ کے مدرسہ بیت السلام کے طالب علموں کی مقابلہ میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کر نے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور فاؤنڈیشن کی طرف سے مدرسہ کے طلباء کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا تقریب سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین میکاٹرانکس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین طاہر اورفیکلٹی ممبران نے بھی خطاب کیا، معاون خصوصی نے روبوٹک مقابلہ میں اچھی کارکردگی کرنے والے طلباء میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئی