لاہور ؛ کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب کار سے 164 کلو سے زائد منشیات پکڑی گئی
خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار‘ منشیات اسمگلنگ میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے کارندے بھی شامل ہیں‘ ملزمان پشاور سے پنجاب منشیات اسمگل کرتے تھے۔ اے این ایف حکام
ساجد علی پیر 24 جنوری 2022 11:27
(جاری ہے)
خیال رہے کہ گزشتہ روز موٹر وے پر حادثے کا شکار گاڑی سے بھی بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی ، موٹر وے پر حادثے کا شکار ہونے والی ایک گاڑی کی جب تلاشی لی گئی تو اس دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ، اس حوالے سے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ موٹر وے پر پشاور ٹول پلازہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ایک گاڑی کے حادثے کی اطلاع پر موٹر وے پولیس امدادی کارروائی کے لیے موقع پر پہنچی تو گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں تھا ، جب موٹر وے پولیس کی ٹیم نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی کی ڈگی سے 36 کلو گرام چرس اور 30 کلو گرام افیون برآمد ہوئی ، موٹر وے پولیس نے مزید قانونی کارروائی کے لیے گاڑی اور برآمد شدہ منشیات پولیس اسٹیشن اکبر پورہ کے حوالے کر دی جب کہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی۔
دوسری طرف صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کی بڑی کارروائی کے نتیجے میں 100 کلو چرس پکڑی گئی ، منشیات ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی‘ جس کو پولیس کو ملنے والی خفیہ اطلاع کے نتیجے میں پکڑا گیا ، جس کے لیے خیبر پولیس کی جانب سے تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر چوک میں کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ، یہ منشیات ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی جس میں 100 کلوگرام چرس شامل ہے ، منشیات کو باڑہ پولیس کو ملنے والی خفیہ اطلاع کے نتیجے میں شلوبر چوک میں عمل میں کی گئی ایک کارروائی کے نتیجے میں پکڑا گیا۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.