قاہرہ اور پیرس کے ہوائی اڈوں کے درمیان پہلی ماحول دوست پرواز

مقصد پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مصری حکومت کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے،مصری شہری ہوابازی

پیر 24 جنوری 2022 12:06

قاہرہ اور پیرس کے ہوائی اڈوں کے درمیان پہلی ماحول دوست پرواز
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) مصری وزارت شہری ہوابازی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لیے ماحول دوست خدمات اور مصنوعات کے ساتھ پہلی پرواز کے فلائٹ آپریشن کا اعلان کیاہے۔ افریقی براعظم میں کسی ایئر لائن کے لیے یہ اپنی نوعیت کی پہلی ماحول دوست پرواز ہوگی۔ اس کا مقصد پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مصری حکومت کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے۔

مصر ائیرکی ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ پائلٹ عمرو ابو العینین نے کہا کہ قومی کمپنی کی جانب سے ماحول دوست خدمات اور مصنوعات کے ساتھ اس پرواز کا انعقاد کمپنی کی سماجی ذمہ داری کے دائرے میں آتا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ اس پرواز کا مقصد دوران پرواز پلاسٹک کی مصنوعات کے استعمال کے 90 فی صد نقصانات کے بارے میں عوام الناس میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایجپٹ ایئر نے پلاسٹک کی ایسی 27 مصنوعات کی نشاندہی کی جنہیں ایک بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ اشیا طیاروں میں استعمال ہوتی تھیں۔ انہیں ماحول دوست مصنوعات سے تبدیل کیا اور پرواز کے لیے ایک لوگو گرین سروس فلائٹ، استعمال ہونے والی تمام مصنوعات اور مواد پر رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن آئی اے ٹی اے کے مطابق ہے کہ ایک مختصر یا طویل مدتی پرواز کے ذریعے ایک مسافر تقریبا 1.43 کلو گرام فضلہ پیدا کرتا ہے۔

ساتھ ہی ایک باراستعمال پلاسٹک کے انسانی صحت اور سمندری صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔مصر کے شہری ہوا بازی کے وزیر محمد منار نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مصر کے وژن 2030 کے ساتھ ہم آہنگ رہنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مصری شہری ہوا بازی کا شعبہ ایک مربوط اور پائیدار ماحولیاتی نظام کے وجود کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کو بہت اہمیت دیتا ہے جو ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ہوا بازی کے شعبے میں تمام سفارشات اور مقامی اور بین الاقوامی قانون سازی کا اطلاق کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :