Live Updates

عمران خان مزاحمت کے لیے زبردست حوصلہ رکھتا ہے

عمران خان کو اس طرح نکالا نہیں جا سکتا، اگر نکالا گیا تو وہ خطرناک ہو گا،عمران خان جس بات پر ڈٹ جائے ، ڈٹ جاتا ہے۔سینئر صحافی ہارون الرشید کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 جنوری 2022 11:53

عمران خان مزاحمت کے لیے زبردست حوصلہ رکھتا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 24 جنوری 2022) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان مزاحمت کے لیے تو وہ زبردست حوصلہ رکھتا ہے۔92 نیوز رپورٹ کے مطابق ہارون الرشید نے مزید کہا کہ تاریخ کہتی ہے کہ کبھی کسی اقتدار میں موجود حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوئی،میں نے ن لیگ کے بہت سینئر اور باخبر لیڈر سے پوچھا تو اس نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ جے یو آئی کے فون کا انتظار کرتی رہتی ہے۔

حالت یہ ہے کہ اُن سے کوئی لانگ مارچ نہ ہو سکا اور نہ ہی اب ہو گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا یہ کیوں نہیں عدالتی نظام کو ٹھیک کرتے، ججز کی بہتر تربیت ہو، میری ایک وفاقی وزیر سے بات ہوئی، اس سے پوچھا کہ ایک کرپٹ آدمی ڈلیور کیے کر سکتا اس نے کہا کہ آپ ٹھیک کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہارون الرشید نے مزید کہا کہ عمران خان کو اس طرح نکالا نہیں جا سکتا، اگر نکالا گیا تو وہ خطرناک ہو گا، اس لیے مزاحمت کے لیے تو وہ زبردست حوصلہ رکھتا ہے۔

عمران خان جس بات پر ڈٹ جائے ، ڈٹ جاتا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے خبر دار کیا تھا کہ اگر حکومت سے باہر نکل آیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا، دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے۔اتوار کو ’’آپ کا وزیرِاعظم آپ کے ساتھ‘‘پروگرام میں عوام سے ٹیلیفون کالز کے ذریعے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ کافی وقت سے میں آپ سے بات نہیں کرسکا تھا، اصولا تو مجھے پارلیمنٹ میں بات کرنی چاہیے تاہم بد قسمتی سے پارلیمنٹ میں اپوزیشن بات نہیں کرنے دیتی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں این آر او کے متلاشی لوگ بیٹھے ہیں، اگر آپ ان کے مطالبات پورے نہ کریں تو وہ آپ کو بات نہیں کردیتے۔وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ہماری حکومت اس مرتبہ اپنی مدت پوری کرے گی اور اگلی مرتبہ بھی اپنی مدت پوری کرے گی کیونکہ کسی حکومت کو وہ چیلنجز نہیں ملے جو ہمیں ملے تھے۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو خبردار کیا کہ اگر میں حکومت سے باہر نکل گیا تو آپ کے لیے زیادہ خطرناک ہوں، ابھی تک تو میں چپ کر کے بیٹھا ہوتا ہوں، اگر میں سڑکوں پر نکل آیا تو آپ کیلئے چھپنے کی جگہ نہیں ہو گی کیونکہ لوگ آپ کو پہچان چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات