جڑانوالہ میں شہر بھر میں گیس کی انتہائی بندش نے شہریوں کا جینا محال کر دیا

پیر 24 جنوری 2022 12:16

جڑانوالہ میں شہر بھر میں گیس کی انتہائی بندش نے شہریوں کا جینا محال ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) جڑانوالہ میں شہر بھر میں گیس کی انتہائی بندش نے شہریوں کا جینا محال کر دیا جڑانوالہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کوئی پرسان حال نہیں اعلی حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ شہر میں گیس کی بندش لوڈشیڈنگ جاری 24 گھنٹوں میں صرف چند گھنٹے ہی آتی ہیں جڑانوالہ کے مختلف محلوں جن میں محلہ رشید پارک , گیلانی محلہ, اسماعیل آباد, محمود کالونی, چمڑا منڈی, وریام نگر, اسلام پورہ, محمد علی پارک, محلہ محمد بی بی کالونی, نواز کالونی اور دیگر محلوں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے گیس کی قلت کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے لوگ محکمہ سوئی گیس دفتر کے چکر لگاتے ہیں مگر ان کی وہاں پر کوئی شنوائی نہیں ہوتی گیس کی لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے حکومت وقت کو آڑے ہاتھوں لیا اس سلسلے میں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں اور حکومت کے سر پر جوں تک نہیں رینگی عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ جڑانوالہ میں گیس کی بندش اور لوڈشیڈنگ پر نوٹس لیا جائے