جڑانوالہ میں بارش کے ساتھ ہی شہر کی بیشتر سڑکیں اور آبادیاں گندے تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

پیر 24 جنوری 2022 12:16

جڑانوالہ میں بارش کے ساتھ ہی شہر کی بیشتر سڑکیں اور آبادیاں گندے تالاب ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) جڑانوالہ میں بارش کے ساتھ ہی شہر کی بیشتر سڑکیں اور آبادیاں گندے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں حکومت اور متعلقہ اداروں کی نااہلی اور ناقص کارکردگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے محکمہ موسمیات کئی دنوں سے بارش کی پیشگوئی کر رہا تھا اس کے باوجود تحصیل میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کی مجرمانہ غفلت لاپرواہی اور بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے حکمران بتائیں کہ بارش کے بعد شہر کی بد ترین صورتحال کو بہتر کرنے بارش اور گندے پانی کی نکاسی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت کے لیے حکومتی سطح پر کیا اقدامات کئے گئے ہیں تحصیل میونسپل کمیٹی نے نا پہلے کوئی انتظامات کیے تھے اور نا اب شہر کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے اور شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی اقدامات کئے جا رہے ہیں عوام مسلسل مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیں گٹر ابل رہے ہیں اور سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گندا اور بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہے سڑکیں جو پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بارش کے بعد مزید خراب ہو گئی ہیں جس کے باعث ٹریفک جام بھی ایک عذاب جان بنا ہوا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جڑانوالہ کی عوام کو لاوارث سمجھ لیا گیا ہے اور شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے حکومتی سطح پر کوئی کوشش نہیں کی جارہی انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں اور گلیوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہر میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہو سکتی ہے

متعلقہ عنوان :