اوسلو مذاکرات طالبان وفد کی افغان سول سوسائٹی سے ملاقات

ملاقات میں تمام افغانوں کا مشترکا ملک ہونے کی یقین دہانی،ملکر کام کرنے پر اتفاق ہوا،ذبیح اللہ مجاہد

پیر 24 جنوری 2022 13:12

اوسلو مذاکرات طالبان وفد کی افغان سول سوسائٹی سے ملاقات
اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) ناروے میں طالبان وفد کی افغان سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں افغانستان کے تمام افغانوں کا مشترکا ملک ہونے کی یقین دہانی ہوئی اور افغانستان کی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تمام افغانوں کے مل کر کام کرنے پر زور دیا گیامیڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ملاقات میں افغانستان کے تمام افغانوں کا مشترکا ملک ہونے کی یقین دہانی ہوئی اور افغانستان کی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تمام افغانوں کے مل کر کام کرنے پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں موجود تمام شرکا نے یک آواز ہو کر ایسے اجلاسوں کو ملکی مفاد میں قرار دیا۔واضح رہے کہ طالبان وفد وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں مغربی رہنمائوں سے تین روزہ مذاکرات کے لیے گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچا۔طالبان حکام نارویجیئن حکام کے علاوہ امریکا، یورپی یونین اور دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔