ہیما مالینی کی رمیش سپی کو سالگرہ پر مبارکباد، پرانی تصاویر شیئر

پیر 24 جنوری 2022 14:05

ہیما مالینی کی رمیش سپی کو سالگرہ پر مبارکباد، پرانی تصاویر شیئر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) بالی ووڈ کی ڈریم گرل، اداکارہ سے سیاستداں بننے والی ہیما مالینی نے فلم ڈائریکٹر رمیش سپی کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ہیما مالینی نے اپنے عہد کی ہٹ فلم شعلے کے ہدایتکار کو ان کی 75ویں سالگرہ پر نہ صرف نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا بلکہ اس موقع پر متعدد ایسی پرانی تصاویر بھی شیئر کیں جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی تھیں۔ ان تصاویر میں سے ایک ایسی بھی ہے جس میں وہ فلم شعلے کے سیٹ پر رمیش سپی کے ساتھ تانگے پر سفر کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :