مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ان کی ظاہری شخصیت پر ملا‘ شمعون عباسی

ماہرہ خان نے اپنی پہلی فلم بول سائن کرنے سے پہلے ان سے مشورہ لیا تھا

پیر 24 جنوری 2022 14:05

مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ان کی ظاہری شخصیت پر ملا‘ شمعون عباسی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ان کی ظاہری شخصیت پر ملا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی فلم بول سائن کرنے سے پہلے ان سے مشورہ لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمایوں سعید کو شوبز میں بریک بھی انہوں نے دیا تھا۔

(جاری ہے)

اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں تمغہ اداکاری پر نہیں بلکہ ظاہری شخصیت پر ملا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کو تمغہ امتیاز دینے کا معاملہ سوشل میڈیا صارفین سمیت مختلف شخصیات کی جانب سے ہدف تنقید بنایا جا چکا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شدید تنقید کے باوجود معاملے کی ساری ذمہ داری اپنے اوپر لیتے ہوئے بیان میں کہا تھا کہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش انہوں نے کی تھی۔