15 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ لیٹر پیٹرول درآمد سے 20 ارب روپے کمائے
کمپنیوں کوسی پی ایف ٹی اے کے تحت دنیا بھر میں کی جانے والے تجارت کی طرح 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی ادا نہیں کرنی پڑی
پیر 24 جنوری 2022 14:36
(جاری ہے)
پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایت کے جواب میں او ایم سیز نے سمندری جہازوں کے نام، لوڈ ہونے سے قبل درآمد تیل کی جگہ، لیٹر میں اس کی مقدار، ادا کردہ ڈیوٹی سمیت پورٹ پر اترنے تک تمام تر تفصیلات فراہم کیں۔
حکومتی عہدیداران کا کہنا ہے کہ او ایم سیز نے درآمد کے کسی قانون کی خلاف ورزی کیے بغیر بیش بہا منافع حاصل کیا ہے۔تیل کی صنعت کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ چین سے درآمدات کے دوران آمدنی میں ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان اور کم یا ڈیوٹی فری درآمدات کے اثرات کو پاکستانی صارفین تک نہیں پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب حکومت کی پالیسیوں/قوانین اور اس دوران کوئی بدعنوانی نہ کیے جانے کی وجہ سے ممکن ہوا۔ملک کی پالیسی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر 10 فیصد ڈیوٹی عائد ہوتی ہے جبکہ ان مصنوعات کی مقامی پیداوار میں بھی مساوی 10 فیصد ڈیوٹی لاگو کی جاتی ہے۔تاہم سی پی ایف ٹی اے نے ہزاروں اشیا ء کی دوطرفہ تجارت میں ڈیوٹی سے چھوٹ فراہم کی ہے، ان اشیا ء میں پیٹرولیم مصنوعات بھی شامل ہیں جن میں کچھ کیسز میں اضافی کسٹم ڈیوٹی پر بھی 0.25 سے 0.5 فیصد چھوٹ دی گئی ہے۔یہ بات تاحال واضح نہیں ہے کہ کیسے اور کیوں پیٹرولیم درآمدات کو سال 2019 کے نظرثانی شدہ سی پی ایف ٹی اے کیا حصہ بنایا گیا جبکہ چین مجموعی تیل کا درآمد کنندہ ہے نہ ہی یہ مصنوعات سال 2006 میں حقیقی ایف ٹی اے میں شامل تھیں اس سے قبل اس معاہدے پر 2016 میں بھی نظر ثانی کی گئی تھی۔علاوہ ازیں یہ بات بھی قابل حیرت ہے کہ اس طرح کی سہولیات ملائیشیا ء کے ایف ٹی اے کا حصہ نہیں ہیں جو تیل پیدا اور برآمد کرنے والا اہم ملک ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.