ایک آمر فلائی اوور بنا کر چلا گیا، اس نے ڈنڈے کے زور پر اداروں سے یہ کام کرائے، مگر آپ شہریوں کیلئے کچھ نہیں کرتے،سندھ ہائیکورٹ

پیر 24 جنوری 2022 14:47

ایک آمر فلائی اوور بنا کر چلا گیا، اس نے ڈنڈے کے زور پر اداروں سے یہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سائٹ ایریا میں فلائی اوور کی تعمیر اور متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت میں ریمارکس دیئے ہیں کہ ایک آمر فلائی اوور بنا کر چلا گیا، اس نے ڈنڈے کے زور پر اداروں سے یہ کام کرائے، اداروں پر دبائو ڈال کر فنڈز بھی نکلوائے مگر آپ شہریوں کیلئے کچھ نہیں کرتے۔

پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ نے کراچی سائٹ ایریا میں فلائی اوور کی تعمیر اور متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کے ایم سی کے پاس تنخواہیں دینے کو پیسے نہیں ہیں، بلدیاتی ادارے ناکارہ ہوچکے ہیں، آپ کوئی کام کرتے نہیں۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ یہ وفاق کے منصوبے تھے ، منصوبے کا تخمینہ 29 ارب روپے تھا، فنڈز دینے والے پیچھے ہٹ گئے، عدالت نے کہا کہ آپ تو مقامی حکومت کو بااختیار بنانے کا دعوی کرتے ہیں ، شہریوں کیلئے کام بھی کرائیں۔

عدالت نے استفسار کیاکہ ان منصوبوں سے وفاق کو کیا فائدہ ہی یہ تو آپ کی ذمہ داری ہے۔جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس میں کہاکہ اگر سیلانی والے کسی کو کھانا کھلا دیں تو زندگی بھر کی ذمہ داری نہیں بن جاتی ان کی،یہ فلائی اوورز بننے سے سائٹ ایریا میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوا ہے،ڈکٹیٹر کام کروارہا تھا تو آپ منہ دوسری طرف کرکے کھڑے تھی