ہولی فیملی اور بینظیر بھٹو اسپتال کی لیب کا عملہ وائرس کا شکار ہوگیا

پیر 24 جنوری 2022 15:01

ہولی فیملی اور بینظیر بھٹو اسپتال کی لیب کا عملہ وائرس کا شکار ہوگیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) ہولی فیملی اور بینظیر بھٹو اسپتال کی لیب کا عملہ وائرس کا شکار ہوگیا۔محکمہ صحت کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال کی لیب میں تین اور بینظیر بھٹو اسپتال لیب کے 2 افراد کا کورونا وائرس مثبت آگیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق پی اے ایف چوک پر واقع نجی بنک کے عملہ بھی کورونا کا شکار ہوگیا ۔ سکیورٹی گارڈ نے جواب دیاکہ بنک دس، روز کے لیئے بند کردیا گیا۔