Live Updates

ٹرائل کورٹ کا حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، کالعدم قرار دیا جاتا ہے، خواجہ آصف ہر جانہ کیس کا تحریری فیصلہ

پیر 24 جنوری 2022 15:01

ٹرائل کورٹ کا حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، کالعدم قرار دیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) خواجہ آصف کا ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان پر حق جرح بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہاگیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، کالعدم قرار دیا جاتا ہے، حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ شفاف ٹرائل کے طے شدہ اصولوں کے مطابق نہیں۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

فیصلہ میں کہاگیاکہ ٹرائل کورٹ کا حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، کالعدم قرار دیا جاتا ہے، حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ شفاف ٹرائل کے طے شدہ اصولوں کے مطابق نہیں۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ جلدبازی میں کیا، ٹرائل کورٹ نے فیصلہ کرتے وقت شفافیت کے لازمی اصولوں پر عملدرآمد نہیں کیا۔ وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے بغیر نوٹس جاری کیے عمران خان اور دیگر گواہوں پر حق جرح ختم کر دیا۔ وکیل عمران خان نے کہاکہ خواجہ آصف کے رویے کی بنیاد کر ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات