عمر ڈاکٹر کو قتل کرنے والے مجرم کی عمر قید کے کیخلاف ملزم عاطف نظامی کی اپیل سماعت کیلئے منظور

پیر 24 جنوری 2022 15:01

عمر ڈاکٹر کو قتل کرنے والے مجرم کی عمر قید کے کیخلاف ملزم عاطف نظامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) سپریم کورٹ نے عمر ڈاکٹر کو قتل کرنے والے مجرم کی عمر قید کے کیخلاف ملزم عاطف نظامی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی۔پیر کو جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ ٹرائل کورٹ نے کس بنیاد پر عمر قید کی سزا سنائی، ٹرائل کورٹ کے مطابق قاتل نوجوان ہے اس لئے کم سزا دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے سزائے موت نہ دینے کی وجوہات نہیں لکھی، قانون میں کہاں لکھا ہے کہ دہشتگرد نوجوان ہو تو سزا کم دینی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ فرد جرم میں قتل کی ایک وجہ مذہبی منافرت بھی ہے، ریکارڈ کے مطابق ملزم کئی دیگر مقدمات میں بھی ملوث تھا۔ انہوںنے کہاکہ میری ذاتی رائے ہے کہ سزا میں اضافے کا نوٹس ہونا چاہیے۔ وکیل ملزم نے کہا کہ ہمارا تو موقف ہے کہ کیس بنتا ہی نہیں تھا، عدالت نے سزا کیخلاف ملزم عاطف نظامی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی۔