Live Updates

عمران خان کا نیا پاکستان آج ہر شہری کیلئے ڈروانا خواب بن چکا ہے‘سعدیہ تیمور

تحریک انصاف کا تجربہ پاکستانیوں کیلئے خوفناک ثابت ہوا ،تبدیلی کے دعویدار اب عوام کا سامنا کرنے کی جرات نہیں کرسکتے

پیر 24 جنوری 2022 15:48

عمران خان کا نیا پاکستان آج ہر شہری کیلئے ڈروانا خواب بن چکا ہے‘سعدیہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ عمران خان کا نیا پاکستان آج ہر شہری کیلئے ڈروانا خواب بن چکا ہے،تحریک انصاف کا تجربہ پاکستانیوں کیلئے خوفناک ثابت ہوا ہے،تبدیلی کے دعویدار اب عوام کا سامنا کرنے کی جرات نہیں کرسکتے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کا ذہنی توازن بری طرح متاثرہ ہوچکا اسکو کسی اچھے سے ماہر نفسیات کی ضرورت ہے۔

خان صاحب آپ گزشتہ چار سال سے ملک و قوم کیلیے خطرناک ثابت ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

آپکا زیادہ خطرناک روپ قوم مزید برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔انہوں نے مزید کہا کرائے کے ترجمان اپنے آقا کی جھوٹی تعریفیں کرنے میں دن رات ایک کرنے میں لگے ہیں۔چند غیر منتخب ترجمان سیاہ کو سفید کرنے میں مصروف ہیں۔لیکن اب عمران نیازی اور اس کے جھوٹے دعووں سے قوم بخوبی آگاہ ہو چکی ہیں ۔تبدیلی سرکار 4 سال سے این آر او کی سیل لگائے بیٹھی،یہ سہولت صرف نیازی صاحب کے دوستوں کیلیے ہے۔عمران اور تبدیلی مافیا پاکستان کو بہت مہنگے پڑ رہے ہیں۔غریب کو اپنے بچوں کی روٹی اور سکول فیس کی پریشانی لاحق ہے اور عمران خان پر زیادہ خطرناک بننے کا جنون سوار ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات