تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے:میاں زاہد حسین
حکومت کی آمدن اوراخراجات کا فرق بہت بڑھ گیا ہے
پیر 24 جنوری 2022 15:36
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کے پہلے چھ ماہ کے دوران ترسیلات اوربرآمدات میں اضافہ کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ نوارب ڈالررہا ہے جس کی وجہ درآمدات کا نہ رکنے والا سلسلہ ہے جوانتہائی تشویشناک ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق بارہ ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے چار فیصد تک ہوگا تاہم غیرسرکاری اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ چار فیصد سے بڑھ جائے گا۔ امسال چھ ماہ میں چھتیس ارب ڈالر سے زیادہ کی درآمدات کی گئی ہیں جوگزشتہ سال 23 ارب ڈالر تھیں۔ بچت کے بلند بانگ دعووں کے باوجود غیرترقیاتی اخراجات تین سال سے مسلسل بڑھ رہے ہیں مگرسابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی اپنی آمدنی بڑھانے کے لئے موجودہ ٹیکس گزاروں اورعوام کونچوڑرہی ہے جبکہ ڈائریکٹ ٹیکس کوترجیح نہیں دی جا رہی ہے۔ موجودہ ٹیکس گزاروں اورعوام پربوجھ بڑھانے کی بھی ایک حد ہے جوگزرچکی ہے اوراب حکومت کوبراہ راست ٹیکس کا راستہ اپنانا ہوگا ورنہ قرضوں پرانحصاربڑھانا ہوگا۔میاں زاہد حسین نے مذیدکہا ہے کہ ملک میں اس وقت تیس لاکھ انتہائی امیراورایک کروڑکے لگ بھگ افراد ایسے ہیں جو ٹیکس ادا کرسکتے ہیں مگران سے ٹیکس مانگا نہیں جا رہا ہیاوروہ خود ادا کرنا نہیں چاہتے۔ حکومت کے پا س ان افراد کا ڈیٹا موجود ہے توکاروائی میں تاخیرکیوں کی جا رہی ہے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.