پشاور میں ون ویلنگ کر نے والوں کے خلاف کاروائیاں، 15 افراد زیر حراست

پیر 24 جنوری 2022 15:57

پشاور میں ون ویلنگ کر نے والوں  کے خلاف کاروائیاں، 15 افراد  زیر حراست
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) چیف ٹریفک پشاور آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر شہر میں ون ویلنگ کر نے والوں  کے خلاف  کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اسی سلسلے میں   سٹی ٹریفک پولیس نے پیر کو نادرن بائی پاس اور شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ کر نے والوں  کے خلاف کریک ڈاون کیا جس میں مزید 15 نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پر حراست میں لے کر موٹر سا  ئیکلوں کو ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کر د یا گیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ان کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لی گئی۔

(جاری ہے)

عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ ون ویلنگ کرنا اپنی اور دوسروں کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے اور اس خطرناک کھیل سے کئی قیمتی جانیں ضائع اور خوشیوں بھرے گھر ماتم میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ انہوں نےمزید  کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی، شہر بھر میں ٹریفک قوانین سے متعلق مہمات اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مقصد شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانا اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :